مصری دولہے نے شادی کی پہلی ہی صؓبح اپنی اہلیہ کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا، انتہائی شرمناک وجہ
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )شادی کی پہلی صبح ہی ایک مصری دولہے نے کنوارہ پن نہ ہونے کے شک پر اپنی نئی نویلی دلہن کو عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا جس سے خاتون کی موت ہوگئی ۔ یہ انسانیت سوز اور شرمناک واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک دولہے کو یہ شک ہواکہ اس کی اہلیہ کا شادی سے پہلے ہی کنوارہ پن ختم ہوچکاہے جس پر دولہنے نے صبح اُٹھنے کے بعد اپنی دلہن کو اٹھایا اور بالکونی میں لیجا کر اسے چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا جس سے وہ زمین پر گرتے ہی دم توڑ گئی ۔
پولیس نے عمار ت کے رہائشیوں کی شکایت پر دولہے کو گرفتار کر لیا ۔ رہائشییوں نے پولیس کو بتایا کہ دلہن کو چوتھی منزل سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا تودل دہل کر رہ گیا ۔ دولہے نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے اور بتایا ہے کہ میں نے جان لیا تھا کہ میری دلہن کا کنوارہ پن پہلے ہی ختم ہو چکا تھا ،اس لئے میں نے اسے قتل کر دیا۔