اس تصویر میں یہ مسلمان کس جگہ نماز ادا کررہے ہیں؟ جواب ایسا کہ جان کر یہودیوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی

اس تصویر میں یہ مسلمان کس جگہ نماز ادا کررہے ہیں؟ جواب ایسا کہ جان کر یہودیوں ...
اس تصویر میں یہ مسلمان کس جگہ نماز ادا کررہے ہیں؟ جواب ایسا کہ جان کر یہودیوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی

  

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب ترکی سے آنے والے کچھ مسلمان مسافروں نے یہودی عبادت گاہ کو مسجد سمجھ کر اس میں نماز کی ادائیگی شروع کردی۔

دنیا کی سب سے بلند سڑک پر گلگت سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نے اس انداز میں گاڑی چلائی کہ ریکارڈ بناڈالا، نئی تاریخ رقم کردی

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق کچھ یہودی مسافروں نے ائیرپورٹ پر تعینات ایک اہلکار سے اپنی عبادت گاہ کے بارے میں پوچھا تو اس نے انہیں قریب ہی واقع یہودی معبد میں بھیج دیا۔ کچھ دیر بعد یہ یہودی انتہائی پریشانی کے عالم میں اس اہلکار کے پاس واپس آئے اور کہنے لگے کہ وہاں تو مسلمان نماز ادا کررہے ہیں۔ ائیرپورٹ اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ بھاگا بھاگا وہاں پہنچا تو دیکھا کہ واقعی کچھ مسلمان یہودی عبادت خانے میں نماز کی ادائیگی کررہے تھے۔

اپنے اردگرد بھگدڑ کی سی صورتحال دیکھ کر مسلمانوں کو بھی تشویش لاحق ہوگئی، اور پھر انہیں جلد ہی احساس ہوگیا کہ وہ مسجد کی بجائے یہودی عبادت خانے میں نماز ادا کررہے تھے۔ صورتحال واضح ہونے پر مسلمانوں نے معذرت کی اور یہودیوں کو حیرت اور پریشانی میں ڈوبا چھوڑ کر کسی مسجد کی تلاش میں روانہ ہوگئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس