داعش کی جنسی غلامی سے بھاگ جانے والی 2 یزیدی خواتین کے لئے سخاروف ایوارڈ

داعش کی جنسی غلامی سے بھاگ جانے والی 2 یزیدی خواتین کے لئے سخاروف ایوارڈ
داعش کی جنسی غلامی سے بھاگ جانے والی 2 یزیدی خواتین کے لئے سخاروف ایوارڈ

  

بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جنسی غلامی سے بھاگنے والی دو یزیدی خواتین نے یورپ میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا سخاروف ایوارڈ جیت لیا ہے۔ دولت اسلامیہ کے جنگجوﺅں نے سنہ 2014 میں ہزاروں یزیدی خواتین کو اغوا کر کے جنسی غلامی پر مجبور کر دیا تھا۔ ان خواتین میں نادیہ مراد اور لامیا اجی بشر بھی شامل تھیں۔ دونوں خواتین دولت اسلامیہ کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں اور اب یزیدی برادری کے حق میں مہم چلا رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی