فلمسٹار ثناء کو ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا

فلمسٹار ثناء کو ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا
 فلمسٹار ثناء کو ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا

  

لاہور ( این این آئی) شوبز انڈسٹری میں فٹنس ٹرینڈ متعارف کروانی والی فلمسٹار ثناء کو فوڈ سپلیمنٹ کی ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ثناء نے شادی اور اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کے بعد خود کو سپر فٹ بنانے کے لئے بھرپور ایکسر سائز کرنے کے ساتھ ایسی غذاؤں کا استعمال بھی کیا جس سے وہ دوبارہ سمارٹ ہو گئیں ۔ ان کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں نے بھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے جم جوائن کرنے کے ساتھ ثناء سے مختلف ٹپس بھی لیں ۔ اب ثناء کو ایک فوڈ سپلیمنٹ کی ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایبمسڈر مقرر کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ثناء فٹنس کے حوالے سے ایک ویڈیو سی ڈی بھی بنائیں گی ۔

مزید : کلچر