ہواوے کے زیراہتمام یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا میں امانت علی کی پرفارمنس

ہواوے کے زیراہتمام یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا میں امانت علی کی پرفارمنس
 ہواوے کے زیراہتمام یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا میں امانت علی کی پرفارمنس

  

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا لاہور میں نامور گلوکار امانت علی کی حیرت انگیز پرفارمنس کے بعد ہواوے لائیو کاروان نے اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کو بھی ہلا کر رکھ دیا جہاں امانت علی ہی لیڈ رول میں دکھائی دیئے۔اقرا یونیورسٹی کے طلباء گھنٹوں تک امانت علی کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش دکھائی دیئے ، امانت علی کی لائیو پرفارمنس کے بعد متعدد طلباء نے ہواوے لائیو مہم کے لئے آڈیشن بھی دیئے،امانت علی نے تقریباً ایک گھنٹے تک اپنی آواز کا جادو جگایا اور اس دوران طلباء انتہائی پرجوش اور خوش دکھائی دیئے،امانت علی نے اپنی جاندار پرفارمنس سے سب کو جھومنے پر مجبور کردیا اور حقیقی معنوں میں میلہ لوٹ کر لے گئے۔ ہواوے لائیو ملک بھر میں تفریحی اور مزے سے بھرپور ماحول بنانے میں کامیاب رہا ہے ،ہواوے لائیو کی اس مہم کے دوران نوجوانوں کو نہ صرف اپنے پسندیدہ سٹار ز کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور سننے کا موقع مل رہا ہے بلکہ اپنے اندر چھپے گلوکاری کے ٹیلنٹ کا اظہار کا بھی نادر موقع دستیاب ہورہا ہے ۔ہواوے لائیو گلوکاری کا ٹیلنٹ رکھنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا نادر موقع فراہم کررہا ہے ،ہواوے لائیو میں شرکت کے لئے نوجوانوں کو اپنے تعلیمی اداروں یا نزدیکی مقامات پر ہواوے لائیو فلوٹ کے ذریعے اپنی آواز کا جادو جگانا ہوتا ہے جہاں منصفین کے فیصلے کے بعد کامیاب امیدواروں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر جاتا ہے ،ہواوے لائیو فلوٹ تک اگر کوئی نہ پہنچ سکے تو پھر ایسے امیدوار ہواوے لائیو ایپلی کیشنز کے ذریعے اپنے گیت ریکارڈ کرکے مقابلے میں شریک ہونے کے لئے ارسال کرسکتے ہیں ، ہواوے لائیو ایپلی کشنز کے ذریعے ارسال کی جانے والی انٹریز کو شارٹ لسٹ کئے جانے کے بعد آڈینز ووٹنگ کے لئے اپ لوڈ کردیا جائے گا، ابتدائی طور پر منتخب کئے جانے والے امیدواروں حتمی آڈیشن کے لئے چنے جائیں گے، جہاں منصفین کے فیصلے کے تحت تین فائنلسٹ کا انتخاب عمل میں آئے گا،ہواوے لائیو ایپلی کشنز اس مقابلے کی تمام تر کوریج کے ساتھ ساتھ مہم سے متعلق اندرونی معلومات بھی فراہم کرے گی، ہواوے لائیو کی مہم کو نوجوانوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور اس مہم کے ذریعے گلوکاری کے شوقین افراد کو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔UC براؤزر، پاکستان کے سب سے بڑے موبائل براؤزرنے ہواوے لائیو ایپلی کیشنز کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ٰہے۔ UC براؤزر کے ذریعے صارفین ہواوے کی معلومات تیز ترین حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : کلچر