مسلسل محنت ،خدا کے کرم سے کامیابی ملی‘ آفرین پری

مسلسل محنت ،خدا کے کرم سے کامیابی ملی‘ آفرین پری
 مسلسل محنت ،خدا کے کرم سے کامیابی ملی‘ آفرین پری

  

لاہور( این این آئی )فلم اور اسٹیج کی خوبرو اداکارہ آفرین پری نے کہا ہے کہ بینکاری سے شوبز کی دنیا تک کا سفر انتہائی کٹھن اور دشوار رہا مگر میری مسلسل محنت اور خدا کے کرم سے کامیابی میری مقدر بنی ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا حاسدین سے بھری پڑی ہے ، کئی اداکاروں نے میری کامیابیوں کو روکنے کے لئے رکاوٹیں پیدا کیں لیکن میں آج بھی ان کے لئے اچھے جذبات کے ساتھ دعائیں کرتی ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ مقابلے بازی کے اسی رحجان نے مجھے موجودہ مقام تک پہنچایا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں آفرین پری نے کہاکہ اداکار وہی بڑا ہوتاہے جو لوگوں کے دلوں میں بستا ہو۔

موجودہ صورتحال کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ ملک سے غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو جائے اور خاص طور پر بچیوں کو پرائمری سے لیکر اعلیٰ تعلیم مفت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف خود کو فن کی حد تک محدود رکھنا چاہتی ہوں سیاست میں آنے کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی مجھے اس کا شوق ہے ۔

مزید : کلچر