تاجروں کو بتایاجائے کس جرم کا بدلہ لیا جارہاہے ،ایاز میمن موتی والا

تاجروں کو بتایاجائے کس جرم کا بدلہ لیا جارہاہے ،ایاز میمن موتی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ تاجروں کو بتایا جائے کہ ان سے کس جرم کا بدلہ لیا جارہاہے ،تاجر برادری ٹیکس اور دیگر پالیسیوں کے حوالے سے حکومت سے ناراض ہے شام سات بجے دکانیں بند کرانے کا سلسلہ حکومت کو مہنگا پڑسکتاہے،ملک میں تجارتی سرگرمیاں محدود ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتاہے ،اس وقت ملک صنعت وتجارت کے حوالے سے تباہی کے دہانے پر ہے ،صرف اخبارات کے اشتہارات میں معاشی خوشحالی نظر آرہی ہے،کراچی میں موجود اپنے مقامی آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز میمن موتی والا نے کہاکہ جب کبھی حکومت مشکلات کا شکار ہوئی تاجر برادری نے آگے بڑھ کر حکومت کا ساتھ دیا۔
مگر بعد میں جس انداز میں تاجروں کی کھالیں اتاری جاتی رہی ہیں اسے سبھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری کی روک تھام کے لیے باقاعدہ منصوبہ قانون سازی کی ضرورت ہے ،اس سلسلے میں تاجروں کو اپنے حقوق کی خاطر احتجاج پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ جو حالات چل رہے ہیں اسے دیکھ کر تو یہ ہی لگتاہے کہ ملک کے تمام ادارے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں،آئی ایم ایف نے ملکی معاشی صورتحال کو مایوس قراردیا۔ملکی معیشت کو ٹھوس بنیادوں پرحل کرنے پر حکومت سنجیدہ نہیں ہے ،حکومت نے قرض اپنی مرضی سے لیا اور ادائیگی تاجروں پر ٹیکس عائد کرکے پوری کی جارہی ہے ۔

مزید :

کامرس -