بڑے اجتماع کے باوجود وحدت روڈ بند نہیں ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

بڑے اجتماع کے باوجود وحدت روڈ بند نہیں ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جماعت اسلامی پنجاب کے اجتماع میں خواتین شریک نہیں ہو رہیں ناظم اجتماع امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ جگہ کی قلت کی وجہ سے خواتین کو شریک نہیں کر سکتے ورنہ جماعت اسلامی کے پروگرام میں ہمیشہ خواتین شریک ہوتی ہیں ،کرکٹ گراؤنڈ اور ملحقہ علاقوں کی گراؤنڈ وں کو زیر استعمال لانے کے باوجود سٹال وغیرہ سڑکوں پر لگانے پر مجبور ہیں ہزاروں افراد کی شرکت ہو رہی ہے،نظم و ضبط کا مثالی مظاہرہ ہو رہا ہے۔اتنے بڑے اجتماع کے باوجود وحدت روڈ بند نہیں ہو گی ،ذکر اللہ مجاہد نے بتایا ہزاروں لوگوں کے پروگرام کے باوجود ہم کسی کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے ،سینکڑوں بسیں،کاریں آ رہی ہیں گراؤنڈ کے پیچھے سے ٹریفک چلا رہے ہیں تاکہ وحدت روڈ بند نہ ہو اور ٹریفک کا نظام بحال رہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1