بادشاہی مسجد میں شہداء سانحہ کوئٹہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا

بادشاہی مسجد میں شہداء سانحہ کوئٹہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا

لاہور(خبر نگا رخصوصی)تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کوپولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے پولیس کے جوانوں کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا،قبل ازیں خطیب امام باد شاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم کوئٹہ میں پولیس سنٹر میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،ملک دشمن قوتیں پاکستان کی سلامتی کے در پئے ہیں، اوروطن عزیز میں بد امنی پھیلانے کیلئے بزد لانہ کا روائیاں کر رہے ہیں، اس کی ہم ہر طرح سے اور ہر فورم پر بھر پور مذمت کر تے ہیں ، انشاء اللہ تعالیٰ دشمن کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا ، وہ وقت قریب ہے کہ ملک دشمن بچ نہیں پائیں گے ،ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے ، اور اللہ کے فضل سے اس ملک میں امن آئے گا اور وطن دشمن یقیناًذلیل و رسوا ہوں گے، عوام الناس اس ملک کی حفاظت سلامتی اور استحکام کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ،ہم اس موقع پر پولیس ٹریننگ سنٹر میں شہیدؒ ہونے والے جوانوں کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1