پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مزید60گرانفروشوں کو پکڑ لیا
لاہور (جنرل رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے608مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر28دکانداروں کے چالان کیے جبکہ28,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،32افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر60افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے06افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔