جماعت اسلامی کا اجتماع ارکان نوید انقلاب ثابت ہو گا،عثمان فاروق
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) جماعت اسلامی پنجاب کے ارکان و امیدواران کا اجتماع نویدِ انقلاب ثابت ہو گا۔ جماعت اسلامی اگلے الیکشن میں بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امراء چودھری عزیر لطیف، شیخ عثمان فاروق کا پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارِ تشویش اسلام آباد میں ہونے والے یوتھ کنونشن پر لاٹھی چارج اور خواتین سے بدسلوکی کی مذمت ،روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ شیخ عثمان فاروق نے کہا میاں برادران نے مارشل لاء کے دور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خواتین کے حال کے اندر ہونے والے پروگرام کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور نوجوانوں کی گرفتاری سمجھ سے باہر ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف نے لال حویلی اور ملحقہ علاقوں کو سیل کرنے ، کارکنان و رہنماؤں کی گرفتاری اور پکڑ دھکڑ پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں کہا ہے کہ حکمرانوں کے رویے جمہوری نہیں رہے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی پنجاب کا اجتماع تنظیمی، دعوتی اور تربیتی ہے آخری روز30اکتوبر کو کرپشن مٹاؤ پاکستان بچاؤ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔شیخ عثمان فاروق نے کہا جماعت اسلامی کی کرپشن مٹاؤ تحریک جلد منطقی انجام تک پہنچنے والی ہے۔