غیر قانونی لنڈے بازاروں کے خلافکارروائی کرینگے،کمشنر

غیر قانونی لنڈے بازاروں کے خلافکارروائی کرینگے،کمشنر

لاہور(جنرل رپورٹر،وقائع نگار)کمشنر لاہور عبداللہ سنبل نے کہا ہے کہ پیدل چلنے والوں کی گزر گاہ میں لنڈے بازار لگانا یا تجاوزات قائم کرنا قانوناً جرم ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے اور ٹاؤنوں کی انتظامیہ سے جوابدہی کی جائے گی ۔کمشنر نے کہا کہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کے لئے خفیہ ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو سروے کر کے رپورٹس دیں گے ،رپورٹس آنے پر ٹاؤنوں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ماڈل ریڑھی بازار بنائے گئے ہیں جو ریڑھی بانوں کے لئے ہیں جس کا مقصد شہر کے چوراہوں اور سروس روڈز پر ریڑھیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1