خواتین اور طلباء پر تشدد بدترین دور کا آغاز ہے،سہیل چیمہ

خواتین اور طلباء پر تشدد بدترین دور کا آغاز ہے،سہیل چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)حکمران جماعت نے خواتین اور طلباء پر تشدد کرکے اپنے بدترین دور کا آغاز کردیا ہے ،اب وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب ظالم حکمران سلاخوں کے پیچھے ہو نگے ،مرکزی صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ نے ایم ایس ایف کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ تمام ضلعی و صوبائی صدور پہلے سے زیادہ محنت کریں اور بھر پور طریقہ سے دھرنا میں شامل ہوں ، کل سے حکمرانوں نے جو ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے نا تو ان کو خواتین اور بچوں کی پرواہ ہے اور نہ ہی بوڑھوں کی پرواہ ہے ۔مرکزی صدر نے مزید کہا کہ خود کو جمہوری جماعتیں کہلانے والے آج کہاں ہیں کیا ان کو آج یہ سب کچھ نظر نہیں آرہا ،پاکستانی ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ کرپشن سے ملک کو پاک کرنے کی اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اگر خدانخواستہ یہ تحریک ناکام ہو گئی تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا اور ان ظالموں سے بچنے کا اور اپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کا موقع پھر نہیں ملے گا ،اس لیے تمام طلباء تحریک پاکستان کی طرح پاکستان کو محفوظ اور کرپشن سے پاک بنانے کے لیے بھر پور طریقہ سے نکلیں اور یہ ثابت کریں کہ طلباء ہی قوموں کی تقدیر بدلتے ہیں ۔