ایل ڈی اے کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے، ڈائر یکٹر جنرل کی2دن کی مہلت

ایل ڈی اے کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے، ڈائر یکٹر جنرل کی2دن کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے اتھارٹی کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے لئے ایل ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹ کو دو دن کا وقت دے دیا ،تب تک ایل ڈی اے کا ون ونڈوسیل بند رہے گا تما م برانچیں دو دن میں اپنا ریکارڈ درست کریں گی تفصیلات کے مطابق ون ونڈو سیل پر کام میں تاخیر روکنے کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے نے نوٹس لے لیا ہے ۔اس حوالے سے ذرائع نے بتا یا ہے کہ اتھارٹی کا ریکارڈ جہاں بھی رکھا جائے گا ،وہاں پر سکیم فائل نمبر اور پلاٹ نمبر درج ہو گا تا کہ ڈھونڈنے میں تاخیر نہ ہو ،اور جس بھی سکیم کا کام ہو گاوہ ایک جگہ پر ہو گا اور وہی سے اس سکیم کے بلاک اور پلاٹ کی فائل نکالی جا ئے گی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ڈائریکٹوایٹ میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،اور سب لوگ پریشان ہیں کہ دو دن میں ریکارڈ کیسے اپ ڈیٹ کے جا سکے گا ،کیونکہ ایکزیمشن برانچ اور ٹاؤن پلانگ برانچ کی فائلیں ریکارڈ میں موجود نہ ہیں یہ وہ فاہلیں ہیں جو کہ بوگس اور اتھارٹی سے منظور نہ ہوئی ہیں ،اور مالکان(مافیا) نے ایل ڈی اے کے آفس سے اہلکاروں کی کی بھگت سے اپنے قبضہ میں کر لی ہے ،جس کی وجہ سے اتھارٹی اہلکار اور افسران سخت پریشان ہیں