202تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں،میاں عرفان

202تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں،میاں عرفان

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپنجاب کے 202 تھا نوں میں فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ 31 دسمبر 2016ء تک پنجاب کے تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے جائیں گے ۔

لاہور کے بعد ڈولفن فور س کو پنجاب کے بڑے شہروں میں متعارفکرایا جائے گا جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد سیف سٹی پراجیکٹ کو چھ دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا ۔ ملتان ، بہاولپور ، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصافکی تمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں ۔ حکومت پنجاب کے ان اقدامات کی وجہ سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1