کے پی کے میں ختم نبوت کو رس نصاب کا حصہ بنانا خوش آئند ہے،عبداللطیف خالد

کے پی کے میں ختم نبوت کو رس نصاب کا حصہ بنانا خوش آئند ہے،عبداللطیف خالد

لاہور(خبر نگا رخصوصی) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کے پی کے میں ختم نبوت کے مضمون کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہونے والے اجلا س میں تعلیمی اداروں کے نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کو شامل کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے ہم اس پرشکریہ بھی اداکرتے ہیں اور خیر مقدم کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی اسلامی شناخت اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے ضروری ہے کہ جناب نبی کریم ؐ کی ختم نبوت کے عقیدے کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے اور نسل نو کے ایمان وعقیدے کو بچانے کے لئے قرآن کریم اور احادیث نبوی ؐ کے منتخب حصے نصاب میں شامل کئے جائیں اور قدیم وجدید فتنوں سے آگاہی کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق اور دیگر صوبوں کے تعلیمی نصاب میں بھی عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی عقائد پر مشتمل مواد شامل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمائے پر چلنے والی لادین این جی اوز اورقادیانی مشنریز کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارو ں کے ذریعے کفروارتداد پھیلایا جارہا ہے جس سے نسل نو کا ایمان وعقیدہ خطرے میں ہے اس لئے لادین این جی اوز اور قادیانی جماعت کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کوکلیۃً بند کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1