شاعر اسلام علامہ محمد اقبال کا نفرنس،آج12ممالک کے ادیب شرکت کرینگے

شاعر اسلام علامہ محمد اقبال کا نفرنس،آج12ممالک کے ادیب شرکت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا ر خصوصی) اسلامی ادیبوں کی عالمگیر تنظیم عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام آج 29اکتوبرایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی دو روزہ شاعر اسلام علامہ محمد اقبال کانفرنس میں شرکت کے لیے ، ہندوستان، سعودی عرب ، مصر، شام، ساؤتھ افریقہ اور مراکش سمیت ایک درجن کے قریب ممالک سے نامور علمی وادبی اور دیگر اہم شخصیات لاہور پہنچ گئے عالمی رابطہ ادب اسلامی کے قائدین نے کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے گذشتہ روز مختلف کمیٹیاں قائم کردی۔عالمی رابطہ ادب اسلامی کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحیم نے کہا کہ اس بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں اسلامی ادب کے فروغ میں مدد ملے گی اور موجودہ حالات میں نسل نو کی ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہوگی اس تاریخ ساز علامہ اقبال کانفرنس کی مختلف نشستوں سے ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ(مکہ مکرمہ)ڈاکٹر عبدالباسط بدر(سعودی عرب)،ڈاکٹر سید سلمان ندوی( ساؤتھ افریقہ)، مولانا سید رابع حسنی ندوی(ہندوستان)، ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی(ہندوستان)، ڈاکٹر حسن الامرانی(مراکش) ڈاکٹر رانیا ودیگر خطاب کرینگے۔


(مصر)،محترمہ نبیلہ الخطیب(اردن)، محترمہ ڈاکٹر صوریہ ابراہیم مروشی (الجزائر)، ڈاکٹر شفیق احمد خان (ہندوستان)، ڈاکٹر ولید قصاب(شام)، ڈاکٹرجلال السعید الحفناوی (مصر)مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی (لاہور)محترم محمد رفیق تارڑ (سابق صدر پاکستان)،راجہ ظفر الحق(سنیٹر)، احسن اقبال (وفاقی وزیر) ، محترمہ سارہ افضل(وفاقی وزیر صحت)، میاں عطاء محمد مانیکا(صوبائی وزیر اوقاف)، رانا مشہود احمد(صوبائی وزیر تعلیم) ،بلال یایسن (صوبائی وزیر)، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن (صوبائی وزیر) ، جسٹس (ر) محترمہ ناصر ہ جاوید اقبال (لاہور)، مخترمہ ذکیہ شاہنواز(صوبائی وزیر)نواز ش علی (سیکرٹری اوقاف پنجاب) جسٹس (ر) خلیل الرحمن ، محترمہ اسما ء ممدوٹ(ایم۔این ۔ اے)، محترمہ شائستہ پرویز ملک ، (لاہور) محترمہ ڈاکٹر جمیلہ شوکت(لاہور)،محترمہ زرینہ عالم (اسلام آباد) محترمہ مہناز رفع(سابق صوبائی وزیر) ،ڈاکٹر احمد بن یو سف دریویش (اسلام آباد) مجیب الرحمن شامی(ممتاز صحافی) ، اوریا مقبول جان( معروف کالم نگار/ دانشور)،ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ، ڈاکٹر خالق داد ملک، ڈاکٹر ظہور احمد اظہر ، مجیڈاکٹر مجا ہد کامران (وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور)قاری محمد حنیف جالندھر ی (ناظم اعلیٰ وفاق المدارس پاکستان)، مفتی ابو ہریرہ محی الدین (چیرمین مجلس صوت السلام پاکستان) منیب اقبال (نائب صدر اقبال اکیدمی لاہور)، شرکت کرتے ہوئے دیگر شخصیات کریں گی۔