نور انٹر نیشنل یونیورسٹی ماڈل ٹاؤن میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر افتتاحی تقریب

نور انٹر نیشنل یونیورسٹی ماڈل ٹاؤن میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر افتتاحی تقریب

لاہور(جنرل رپورٹر) نور انٹر نیشنل یونیورسٹی نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع اپنے نئے اور جدید سہولیات سے آراستہ کیمپس میں سال 2016کے تعلیمی سیشن کے آغاز پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کا مقصد نئے آنے والے طلباو طالبات کو ادارہ کی اقدار و روایات اوراس سے وابستہ توقعات سے روشناس کروانا تھا۔نور انٹرنیشنل یونیورسٹی پنجاب گورنمنٹ سے چارٹرڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے۔نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں فیکلٹی برائے پلائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر تحت ایم ایس کلینیکل نیوٹریشن، ڈاکٹریٹ آف فزیکل تھراپی، بی ایس آنرز فزیکل تھراپی، بی ایس آنرزمیڈیکل لیب ٹیکنالوجی، بی ایس آنرزسپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجی جبکہ فیکلٹی برائے منجمنٹ سائنسز کے زیر تحت بی ایس آنرز اکنامکس، بی ایس آنرز ڈویلپمنٹ اکنامکس اور بی ایس آنرز فنانس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز پڑھائے جاتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4