عمران خان کو نظر بند کرنا حکمرانوں کی پہلی شکست ہے، عبدالرشید قریشی

عمران خان کو نظر بند کرنا حکمرانوں کی پہلی شکست ہے، عبدالرشید قریشی

لاہور(پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی و سابق ممبر پنجاب بار کونسل محبوب حسن چوہدری ایڈووکیٹ این۔اے بٹ ایڈووکیٹ رانا محمد رفیق ایڈووکیٹ،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، یاور مقبول ملک،پیراشرف علی سابق صدر ڈسٹرکٹ بار پاکپتن۔امتیاز رشید قریشی سیٹھ بشیر احمد خالد چوہدری عبدالقادر قریشی ایڈووکیٹ اظہار الحق طور ایڈووکیٹ اور متعدد وکلاء نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر عمران خان کی دھرنا تحریک کے ساتھ ہیں۔عمران خان کو نظر بند کرنا حکمرانوں کی پہلی شکست ہے۔لال حویلی کو سیل کرنا حکمرانوں کی دوسری شکست ہے ۔ اسلام آبادمیں خواتین اور کارکنوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔رشید قریشی اور انکے ساتھیوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار شدہ کارکنان کو فوراً رہا کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4