حکمران سچے ہیں تو الزامات کی تحقیقات کیوں نہیں ہونے دیتے، حافظ زبیر

حکمران سچے ہیں تو الزامات کی تحقیقات کیوں نہیں ہونے دیتے، حافظ زبیر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120 کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر احمد کار دار نے کہا ہے کہ پانامہ پیپر اور پنجاب میں میٹرو ،اورنج ٹرین اور نندی پور جیسے میگا پراجیکٹس پر ایماندارانہ تحقیقات شروع ہوجائیں تو حکمران روز اپنی صفائی میں پریس کانفرنسیں کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔

۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اگر پاک دامن ہیں تو وہ اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کیوں نہیں ہونے دیتے وہ کیوں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہیں ہونے دیتے وہ کیوں احتساب سے ڈررہے ہیں ان کے ڈر اور خوف سے ہی یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4