پولیس کی لاء اینڈ آرڈرکیلئے ڈیوٹیاں ، ملزموں کو جیل سے لا کر پیش نہیں کیا جاسکا

پولیس کی لاء اینڈ آرڈرکیلئے ڈیوٹیاں ، ملزموں کو جیل سے لا کر پیش نہیں کیا ...

لاہور(نامہ نگار)لاء اینڈ آڈر کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں پولیس نے زیرحراست ملزموں کو جیل سے لا کر پیش نہیں کیا جاسکا،جس کے باعث فوجداری مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں جبکہ سائل سارادن وکلا کے چیمبروں میں بیٹھے اپنی تاریخوں کا پوچھتے رہے ۔لاہور میں پولیس کی لااینڈ آڈر کنٹرول کرنے کے لئے لگائی ڈیوٹی کی وجہ سے پولیس نے کسی بھی ملزم کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش نہیں کیا جیل احکام کی طرف سے ملزمان کی روبکاریں عدالت میں بھجوادی گئیں ،عدالت کو مراسلہ بھجوایا گیا کہ لاہور میں پولیس اہلکار لا اینڈ آڈر کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں اس وجہ سے ملزمان کو جیل سے نہیں لایا جا سکتا ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی عدالت میں جن ملزمان کے کیس لگے ہیں ان پر تاریخیں دے دی جائیں جس پرعدالت نے کیسوں میں اگلی تاریخیں دے دیں۔عدالتوں میں جوسائلیں حصول انصاف کے لئے اپنے گواہ لے کر پیش ہوئے ان کو اپنے گواہ واپس لے کر جانا پڑا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4