گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول‘ سمن آباد کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ
لاہور(خبر نگا رخصوصی) گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول‘ سمن آباد‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے وی ٹی آئی‘ گرین ٹاؤن‘لاہور‘یونیک سلوشنز سکول‘ تاج باغ‘لاہور‘دی پنجاب فاؤنڈیشن سکول‘ حسن ٹاؤن‘لاہور‘نواز سیکنڈری سکول سسٹم‘ کماہاں‘لاہورکا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد448تھی۔