قومی جونیئر ہاکی ٹیم 6ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے ملائیشیا روانہ ہوگئی

قومی جونیئر ہاکی ٹیم 6ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے ملائیشیا روانہ ہوگئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملائیشیا میں ہونے والے 6 ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے جونیئر ہاکی ٹیم لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوگئی۔قومی جونیئر ہاکی ٹیم کوالالمپور میں ہونے والے 6 ملکی جونیئر سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ہاکی اکیڈمی جوہر ٹاؤن سے ایئر پورٹ روانہ ہوئی۔قومی جونیئر ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، ایئرپورٹ روانگی سے قبل ٹیم کے کوچ عرفان سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے امید ہے ٹیم وکٹری اسٹینڈ پر آئے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی