عالمی نمبر ایک ملائیشین سٹار لی چانگ وائی فٹنس مسائل کے باعث رواں فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار

عالمی نمبر ایک ملائیشین سٹار لی چانگ وائی فٹنس مسائل کے باعث رواں فرنچ اوپن ...
 عالمی نمبر ایک ملائیشین سٹار لی چانگ وائی فٹنس مسائل کے باعث رواں فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار

  

بیجنگ (این این آئی)عالمی نمبر ایک ملائیشین سٹار لی چانگ وائی فٹنس مسائل کے باعث رواں فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق 34سالہ ملائیشین پلیئر نے مینز سنگلز پہلے راؤنڈ میں چائنیزتائپے کے پلیئر سو جن ہاؤ سے مقابلہ کرنا تھا تاہم ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے لی چانگ وائی ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ لی گزشتہ ہفتے ڈنمارک اوپن کے درمیان انجری کا شکار ہوئے تھے اور توقع تھی کہ وہ فرنچ اوپن میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے تاہم وہ تاحال سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکے اسلئے انہوں نے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی