نیشنل جونیئر و سینئر سنوکر چیمپئن شپ، خیبرپختونخوامیں اوپن ٹرائلز شروع

نیشنل جونیئر و سینئر سنوکر چیمپئن شپ، خیبرپختونخوامیں اوپن ٹرائلز شروع

پشاور(آئی این پی) نیشنل جونیئر و سینئر سنوکر چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا بیلڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام صوبے کے تمام اضلاع میں اوپن ٹرائلز شروع ہوچکے ہیں جس میں سے ٹاپ ایٹ کھلاڑی اپنے صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سنوکر اینڈ بیلڈ ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن ذوالفقاربٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی ہدایت کے مطابق تین کیٹگریز انڈر17 ، انڈر20 اور سینئر کے نیشنل مقابلے منعقد کئے جائینگے ۔جس کیلئے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں انڈر17 اور انڈر20 کے اوپن ٹرائلز شروع ہوگئے ہیں جس میں کوئی بھی کھلاڑی شرکت کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز تمکمل ہونے کے بعد منتخب شدہ کھلاڑی پشاور میں خیبرپختونخوا جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں نمائندگی کرینگے جس میں سے ٹاپ ایٹ کھلاڑی دسمبر میں منعقدہ نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔ ذوالفقاربٹ نے بتایا کہ جنوری کے مہینے نیشنل سینئر سنوکر چیمپئن شپ کیلئے بھی خیبرپختونخواکے تمام ڈسٹرکٹس میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سے ٹاپ64 کھلاڑی مین راؤنڈ میں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ میں نمائندگی کرینگے اور اس میں سے ٹاپ ایٹ کھلاڑی جنوری میں منعقدہ نیشنل سینئر سنوکر چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل جونیئر اور سینئر سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑی سنوکر ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈمیں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ باہر سے انٹر نیشنل کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہے جو کہ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی