ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والانوجوان سپردخاک

ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والانوجوان سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شما لی چھاؤ نی میں تیز ر فتا ر ٹر ک کی ٹکر سے جا ن بحق ہو نے والے 30سالہ نوجوان کی لا ش پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ،جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شما لی چھا ؤ نی گلد شت ٹا ؤ ن کا رہائشی30سالہ آ صف موٹرسائیکل پر سوارکسی ضر وی کا م سے جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ،اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔لا ش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا اس موقع پر ہر انکھ اشک با ر تھی بعدازا ں مقتو فی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -