ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن جاری

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ اوررنگدار شیشے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرغیر نمونہ نمبر پلیٹ203536جبکہ بغیر نمبر پلیٹ74903گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے۔ اس سلسلے میں ایس پیز، ڈی ایس پیز سے خصوصی میٹنگ کی اور احکامات جاری کےئے۔انہوں نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہ کریں تاہم شہریوں سے شفقت اور نرمی سے پیش آئیں۔

مزید : علاقائی