شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار،73بوتلیں برآمد

شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار،73بوتلیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈکے ناکہ نیو راوی پل سے شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ناکہ نیو راوی پل پر حسبِ معمول ناکہ بندی جاری تھی کہ ایک مشکوک رکشہ سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو رکشہ سوار نے رکشہ کی تلاشی میں پس وپیش سے کام لیاتاہم رکشہ کی تلاشی کے دوران رکشہ میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی ہزاروں روپے مالیت کی شراب کی 73بوتلیں برآمد ہوئیں جن کو قبضہ میں لیتے ہوئے ملزم ناصر غوری کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔

مزید : علاقائی