صوبائی دارالحکومت میں لاکھوں کی چوریاں، ڈکیتیاں، 2ڈاکو گرفتار

صوبائی دارالحکومت میں لاکھوں کی چوریاں، ڈکیتیاں، 2ڈاکو گرفتار

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے،وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات محروم کردیا،پولیس نے دوملزم مال مسروقہ سمیت دھرلئے۔ذرائع کے مطابق چو ہنگ کے رہائشی اقبا ل سلیم کے گھر 4ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 5لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،نشتر کا لو نی کے علا قہ میں طا رق کے گھر سے دو ڈاکو3 لاکھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،کا ہنہ کے علا قہ میں ساجد کے گھر سے دوڈاکو 1لاکھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،شفیق آ با د کے علا قہ میں شا ہد کے گھر سے چار ڈاکوایک لاکھ 70ہزارکی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ستوکتلہ میں رفیق سے دوڈاکوؤں نے 2لاکھ کی نقد ی،ہیئر میں یاسین اور اسکی فیملی سے 1 لاکھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،مغل پو رہ میں ارشد اور اسکی فیملی سے دولاکھ،گلشن اقبال میں نفیسہ سے 22ہزار،لٹن روڈ میں سلیم اور اسکی فیملی سے 65ہزار،چوہنگ میں رفیق سے سوا لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔مصری شاہ انویسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی، اسلحہ اورلوٹا گیا سامان برآمد کرلیا،وقاص اور شہزاد کو گرفتار کیا گیا جو اپنے تیسرے مفرور ساتھی حسن کیساتھ مل کر ڈکیتی اورراہزانی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزموں نے چند روز قبل چوک ناخداد میں واقع الیکٹرونکس کی دکان پر ڈکیتی کی تھی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چھیناگیاموٹرسائیکل، الیکٹرونکس کا سامان ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیاہے۔پولیس کا کہناہے کے ان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے جبکہ شمالی چھاؤنی میں عامرسبزہ زار میں منیر سمن آباد میں وحید اور اسلام پورہ میں فاروق کی گاڑیاں اور سول لائن میں عظمت پرانی انارکلی سے وقار،لٹن روڈ سے منان،ڈیفنس بی سے وکی فیکٹری ایریا سے افضل سبزہ زار سے شوکت،ستوکتلہ سے واصف،ٹاؤن شپ سے علی کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی