عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ایجنڈا ناکام ہوچکا ،پرویز رشید

عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ایجنڈا ناکام ہوچکا ،پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ایجنڈا ناکام ہوچکاہے اور اب وہ آرام سے گھر بیٹھے ہیں ، آج کا میچ گزر گیا، کل پھر دیکھا جائے گا۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آرام سے گھر بیٹھے ہیں ، وہ اسلام آباد بند کرانا چاہتے ہیں اور ان کا یہ ایجنڈا ناکام ہو گیا ہے ، آج کا میچ گزر گیا لیکن کل پھر دیکھا جائے گا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کو جمع کرنے کا دعویٰ کرنے والے 10لوگ بھی جمع نہ کر سکے

مزید :

صفحہ اول -