چودھری نثار کی وزیر اعظم سے ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی

چودھری نثار کی وزیر اعظم سے ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرکے ملکی سکیورٹی کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا ہے، وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے حالات قابو میں ہے،تمام انتظامات قانون کے مطابق کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرکے ملکی سکیورٹی کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا ہے،جڑواں شہروں میں سکیورٹی صورتحال تحریک انصاف کے احتجاج پر بریفنگ دی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے حالات قابو میں ہے،تمام انتظامات قانون کے مطابق کیے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول