سی این جی ،ایل پی جی والی گاڑیوں سمیت چنگ چی رکشوں کے واہگہ بارڈر جانے پر پابندی

سی این جی ،ایل پی جی والی گاڑیوں سمیت چنگ چی رکشوں کے واہگہ بارڈر جانے پر ...

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)واہگہ بارڈرپریڈگراؤنڈجانیوالی سی این جی اورایل پی جی والی گاڑیوں سمیت چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد،ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق پابندی سکیورٹی کے پیش نظرکی گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق رینجرز پنجاب کی جانب سے واہگہ بارڈر پریڈ گراونڈ کی جانب جانے والی مرکزی گزرگاہ پر سی این جی اور ایل پی جی لگی گاڑیوں اور چنگ چی موٹر سائیکل رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈیال کٹ سے سات نمبر چیک پوسٹ سے آگے سی این جی ، ایل پی جی گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کو جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ترجمان رینجرز پنجاب کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر پریڈ گراونڈ کی سیکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئیسی این جی ، ایل پی جی گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کی آمدورفت پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندی

مزید : صفحہ آخر