تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریاں اسلام آبا د ہائیکورٹ میں چیلنج

تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریاں اسلام آبا د ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (کرائم رپورٹر )تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو اسلام آبا د ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبا دبند کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ رو ز اسلام آباد میں کارکنوں کو گرفتار کیے جانے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی نے درخواست وکیل نیا ز اللہ نیاز ی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کی سماعتفوری اور ہنگامی بنیادوں پرآج ہی کی جائے ۔درخواست میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پولیس ، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -