علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری ہولڈر کو داخلہ نہ دینے پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے جواب طلب

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری ہولڈر کو داخلہ نہ دینے پر یونیورسٹی آف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بی اے کی ڈگری کی بنیاد پر ایم اے انگلش میں داخلہ نہ دینے پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سدرہ شمشاد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے شاہد عثمان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ایم اے انگلش میں داخلہ کے لئے اپلائی کیا لیکن یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے یہ کہہ کر درخواست گزار کا داخلہ مسترد کر دیا کہ درخواست گزار کی بی اے کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ہے، عدالت نے رجسٹرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر