انتظامیہ کی جانب سے دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف درخواست
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست کے ذریعے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے سرکاری اقدام کو چیلنج کردیا گیا ہے ۔یہ درخواست لاہورڈیری ایسوسی ایشن نے منصور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ لاہور فوڈ اتھارٹی غیر قانونی طورپر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو پکڑ رہی ہے۔ درخواست میں فوڈ اتھارٹی، آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں من دودھ خراب ہو رہا ہے، درخواست گزار میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے روکا جائے ۔