پاکستانیوں کی اکثریت وزیر اعظم کو پانامہ لیکس میں ملوث سمجھتی ہے :گیلپ سروے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن اور گیلپ پاکستان نے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے،اس سروے میں شہری و دیہاتی علاقوں کے 1800مردوخواتین نے حصہ لیا ہے،یہ سروے پورے ملک کے عوام کی نمائندگی کرتا ہے،حالیہ سروے میں 1568مردو خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے،کتنے فیصد پاکستانی پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے الزامات کو کتنا سچ سمجھتے ہیں سروے رپورٹ میں سب واضح ہوگیا ہے۔پاکستان کے 65فیصد پاکستانی وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے الزامات کو سچ سمجھتے ہیں اسی طرح71فیصد پاکستانیوں کا ان کے خاندان کے ملوث ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔شہریو ں سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم خود کرپشن میں ملوث ہیں تو 39فیصدنے وزیر اعظم کے حق میں جب کے 65فیصد نے وزیر اعظم کے خلاف رائے دی۔اسی طرح ان کی فیملی کے کرپشن میں ملوث ہونے بارے پوچھا گیا تو 71فیصد نے مخالفت میں رائے دی ہے۔مسلم لیگ کے ووٹروں میں سے52فیصد نے نواز شریف کے کرپشن میں ملوث ہونے کے حق میں رائے دی ہے۔2013ء کے الیکشن کے بعد کون سی جماعت اپنے ووٹوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے؟کتنے فیصد نے کس پارٹی کے حق میں ووٹ دیاسروے رزلٹ میں سب واضح ہو گیا،ن لیگ یا تحریک انصاف؟ انتخابات ہوں تو کتنے فیصد پاکستانی کس جماعت کو ووٹ دیں گے؟سروے کے شرکا ء نے تینوں بڑی پارٹیوں کے ووٹ کے استحکام کے حق میں فیصلہ دیا ہے،2013ء کے انتخابات میں جو تناسب آیا تھا سروے میں وہی تناسب برقرار رہا ہے ،33فیصد نے مسلم لیگ ن،17فیصد نے تحریک انصاف اور 15فیصد نے پیپلز پارٹی،14فیصد نے آزاد اور 21فیصد نے دیگر جماعتوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔62فیصد عوام نے عمران خان کی جانب سے دھرنا دینے اور اسلام آباد کو بند کرنے کی حمایت سے انکار کر دیاہے جبکہ37فیصد لوگوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کی حمایت کی ہے اور 1فیصد لوگوں نے اس حوالے سے کسی قسم کا جواب نہیں دیاہے۔سروے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں 78فیصد پیپلز پارٹی کے جبکہ 70فیصد ن لیگ کے کارکنوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کی حمایت نہیں کی ہے اور انتہائی کم کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد کو بند کرنے کی حمایت کی گئی ہے ،اسلام آباد کو بند کرنے کی حمایت کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد78فیصد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہے جبکہ 22فیصد پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کی حمایت سے انکار کر دیاہے ۔پاکستانی عوام نے مارشل لاء کو رد کرتے ہوئے جمہوریت کو بہترین طرز حکومت چنا ہے ۔سوال کے جواب میں 63فیصد لوگوں کا کہناہے کہ مارشل کسی بھی صورت نہیں لگایا جانا چاہیے جبکہ 28فیصد لوگوں نے مارشل کی حمایت کی ہے، 9فیصد لوگوں نے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ۔