ڈاکٹر عاصم پر فالج کا حملہ، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا
کراچی (خصو صی رپورٹ) ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ ہوا ہے جس کے بعد انھیں فوری طور پر جناح ہسپتال لے جایا گیا۔ جناح ہسپتال کے ترجمان جاوید جمالی کے مطابق ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹر عاصم حسین کا سی ٹی سکین، ایم ار آئی اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔ طبی معائنہ میں پتہ چلا کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان کے مطابق فالج کے حملے کے باعث ڈاکٹر عاصم حسین کو مکمل ا?رام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب خاندان کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔
ڈاکٹر عاصم