گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کی ممکنہ مسماری کیخلاف درخواست کی سماعت

گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کی ممکنہ مسماری کیخلاف درخواست کی سماعت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کی ممکنہ مسماری کے خلاف محکمہ ریلوے اور پنجاب حکومت سے ریلوے سٹیشن کی تاریخی حیثیت کے بارے میں 18نومبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے گوجرانوالہ سٹیزن فورم کے رہنما ایس اے حمید ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کو مسمار کرنے جا رہی ہے اور ریلوے سٹیشن پر کمرشل پلازے بنوانا چاہتی ہے،سٹیشن پر 1800 اکیاسی میں تعمیر کیا گیا تھا، یہ ریلوے سٹیشن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں کی مسماری غیرقانونی اقدام ہے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے محکمہ ریلوے اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18نومبر کو ریلوے سٹیشن کی تاریخی حیثیت پر جواب طلب کر لیاہے۔

ممکنہ مسماری

مزید : صفحہ آخر