پنجاب پولیس کے3 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب پولیس کے3 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے03 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق،ایڈیشنل ایس پی سیکیورٹی لاہور رانا طاہر رحمان خان کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی امیر تیمور کوڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر اورتقرری کے منتظرڈی ایس پی امجد محمود قریشی کوڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر