جماعت اسلامی پنجاب کے اجتماع ارکان کے پہلے روز کی جھلکیاں

جماعت اسلامی پنجاب کے اجتماع ارکان کے پہلے روز کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اجتماع کاآغازبروقت ہوا*دوسوفٹ لمباچوڑااسٹیج بنایاگیا*اسٹیج کے راستے کو گملوں اور گلدانوں سے خوبصورت بنایاگیا*اسٹیج کے دائیں بائیں میڈیا کیمپ اور سوشل میڈیا کے لیے جگہ مختص تھی*صوبائی ناظم نشرواشاعت فارق چوہان اپنی ٹیم کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو خوش آمدید کہا۔*امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے افتتاحی خطاب کیا*اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صوبائی سیکرٹری جماعت اسلامی بلال قدرت بٹ نے اداکیے*نمازجمعہ خطبہ معروف دانشور،مفسر قرآن اور اسلامی اسکالرڈاکٹر محمد اسلم صدیقی نے دیا*نمازجمعہ کی امامت قاری وقار احمد نے کرائی*حافظ لئیق احمد نے’’ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ‘‘ترانہ پیش کرکے شرکاء کوخوب گرمایا*اسٹیج پر جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی قیادت،نائب امراء حافظ محمد ادریس،راشدنسیم،مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے علاوہ پوری صوبائی قیادت کے ساتھ صوبہ بھر کے امرائے اضلاع بھی موجودتھے*ناظم اجتماع وامیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہدنے شرکاء کو ہدایات دیں*اسٹیج کے اردگردنوجوان سیکیورٹی والے مستعد کھڑے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے*ہزاروں کے اجتماع میں نظم وضبط مثالی تھا کسی قسم کی کوئی ہڑبونگ اور افراتفری نہ تھی*اجتماع میں روشنی کا انتظام مناسب بلکہ خوب تھا*اسٹیج کے ایک طرف قومی پرچم جبکہ دوسری طرف جماعت اسلامی کا پرچم لہرارہے تھے*اجتماع میں جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع بھی اسٹیج پر موجود تھے*راشدنسیم نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ گورنرسندھ عشرت العباد مجبور ہوکرنعمت اللہ خان کی تعریف کرتاہے*اجتماع کے آخری روزکل بروزاتوار صبح 11بجے ’’کرپشن مکاؤ پاکستان بچاؤ‘‘مارچ ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -