2نومبرکواسلام آبادمیں10لاکھ افرادشریک ہونگے،محمود الرشید

2نومبرکواسلام آبادمیں10لاکھ افرادشریک ہونگے،محمود الرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر کی جانے والی پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گرفتاریوں، چھاپے اور تشدد جیسے حکومتی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتے۔2نومبر کو اسلام آباد میں دس لاکھ افراد شریک ہونگے اور حکمران اگر اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو 2نومبر کا دن حکومت کا آخری دن بھی ہوسکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکن2نومبر کی کال کو کامیاب کروائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر