ایک ماہ سے زائدقیام کرنے والے عمرہ زائرین پرجرمانے کااعلان

ایک ماہ سے زائدقیام کرنے والے عمرہ زائرین پرجرمانے کااعلان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے عمرہ پر آئے ہوئے زائرین کو 30دن سے زیادہ قیام پر25ہزار ریال جرمانہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔سعودی وزارت الحج کی طرف سے اعلان کے مطابق اس پر فوری عمل درآمد ہو گا اگر کوئی عمرہ پیکج کے علاوہ یعنی مکہ،مدینہ میں رہائشوں کے بغیر پکڑا گیا تو اس کو جرمانے کے ساتھ ساتھ فوری واپس بھیج دیا جائے گا اور اس کا خرچہ کمپنی ادا کرے گی اور سٹے کرنے والے عمرہ زائرین کو جرمانہ الگ ہو گا اورکمپنی کو الگ ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر