گوجرانولہ، کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ، 5دہشتگرد ہلاک، 3فرار

گوجرانولہ، کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ، 5دہشتگرد ہلاک، 3فرار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی پنجا ب نے خفیہ اطلا ع پر کارروائی کرتے ہو ئے واپڈہ ٹاؤن میں چھا پہ ما را جہا ں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی،جوابی فائرنگ میں 5دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے 3ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطا بق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 8دہشت گردوں نے گوجرانولہ میں حملے کی پلاننگ کررکھی تھی،جس پر سی ٹی ڈ ی نے چھا پہ ما را تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی،جوابی فائرنگ میں مارے 5د ہشت گرد ہلا ک ہو گئے ،سی ٹی ڈی حکام کے مطا بق مقابلہ واپڈا ٹاؤن بائی پاس کے قریب ہوا، جبکہ رات کے اند ھیر کا فا ئدہ اٹھاتے ہو ئے 3موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف،رائفل،پسٹل،رپیٹر اور 2ہینڈ گرنیڈ برآمدہو ئے ہیں ۔ ،سی ٹی ڈی حکام کے مطا بق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر مردہ خا نہ میں منتقل کردیا گیا ہے،تفتیش شروع کردی ہے ۔

دہشت گرد ہلاک

مزید : صفحہ آخر