ترقیاتی سکیم مکمل کرنے کیلئے 1کروڑ 68لاکھ 30ہزار روپے کی منظوری
لاہور (کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 25 ویں اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی ) سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1کروڑ 68 لاکھ 30ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں گزشتہ روز سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 25 ویں اجلاس میں پی پی پی سیکٹر کی جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں ضلع جہلم میں دینہ منگلا روڈ کو دو رویہ کرنے (دینہ بائی پاس N5 تا منگلا پُل) لمبائی 12.83 کلومیٹر (پی سی II) منصوبہ کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 1 کروڑ 68 لاکھ 30 ہزار روپے شامل ہیں۔