ڈیرہ کے مختلف علاقوں سرچ آپریشن ،اشتہاری اور سہولت کار گرفتار

ڈیرہ کے مختلف علاقوں سرچ آپریشن ،اشتہاری اور سہولت کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کڑی خیسور پولیس کا بلوٹ شریف سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ برآمد ،پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا سہولت کار گرفتار ، الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کیمطابق ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او کڑی خیسور ثمر عباس نے پولیس نفری کے ہمراہ بلوٹ شریف میں غلام رضا ولد غلام حسین کے گھر سے 1230گرام چرس برآمد کرلی ،سنکئی کچہ میں اسلم ولد حاجی کے گھر سے ایک بندوق بارہ بور ، پندرہ کارتوس اور ایک خنجر برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔گاؤں جھوک وینس میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم مقبول کو پناہ و خوراک مہیا کرنے پر سہولت کار طاہر ولد سید رسول کو گرفتار کرلیا ۔