جسم کٹ جائے، جان چلی جائے پرچم سرنگوں نہیں ہونے دینگے ،بریگیڈئیر طارق قادر

جسم کٹ جائے، جان چلی جائے پرچم سرنگوں نہیں ہونے دینگے ،بریگیڈئیر طارق قادر

مردان (بیورورپورٹ)پنجاب رجمنٹ سنٹر کے کمانڈنٹ برگیڈئیر طارق قادر لکھیرا نے کہاہے کہ پاک فوج وطن کی حفاظت کے لئے پوری طرح تیارہے بازو کٹ جائے یا جان چلی جائیں قومی پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیاجائے گا بزدل اور کم ہمت والے تاریخ کے اوراق سے حرف غلط کی طرح مٹ جاتے ہیں، سندھی ،پنچابی ،پھٹان ، بلوچ ،سنی ،شیعہ کے اتحاد نے دشمن کے اوساں خطا کردیے ہیں ،وہ پنجاب رجمنٹ سنٹر کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاک فوج کے آفیسران ،کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی ، سکول کے بچوں اوروالدین کی بڑی تعداد شریک رہی انہوں نے کیڈٹ کو مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ تربیت کا سخت مرحلہ مکمل کیاانہوں نے پنجاب رجمنٹ سنٹر کا ذکر کرتے ہوئے کیڈٹس کو مخاطب کیا اورکہاکہ آپ نے عسکری زندگی کے لئے جس رجمنٹ کا انتخاب کیاہے وہ پاکستان آرمی بلکہ برصغیر پاک وہند کی پرانی رجمنٹ ہے نشان حیدر کے دس اعزازات میں پانچ اس رجمنٹ نے حاصل کی ہے اس رجمنٹ کی ماضی عظیم الشان ،حال تابناک اور مستقبل روشن ہے، ،جنگی اعزازت اور شہادتیں اس رجمنٹ کی بہادری کی زندہ ثبوت ہیں اورآنے والی نسلیں آپ کی بہادری سے اپنی لہو کو گرمائیں گے برگیڈئیر طارق قادر لکھیرا نے کہاکہ یادرکھیں تاریخ میں بہادر لوگ زندہ رہتے ہیں بزدل اور کم ہمت لوگ حرف غلط کی طرح مٹ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ تربیت کا مرحلے کے بعد شیروں کے کھٹار سے مادروطن کی حفاظت کے لئے نکلیں گے تو کوئٹہ ٹریننگ سنٹر میں شہید ہونے والے کپٹین روح اللہ کی طرح بہادری کی تاریخ رقم کریں گے اورجب دشمن سے مقابلہ ہو تو کربلا کے شہداء کی طرح باطل قوتوں کو شکست دے کر تاریخ میں زندہ رہیں گے انہوں نے کہاکہ دشمن کو جان لینا چاہئے کہ تمام قوم اور فوج ایک ہے اوران میں کوئی الگ نہیں ہے باہمی اختلافات کے خاتمے سے ہی سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر