بندھانی کالونی میں پولیس آپریشن، مشتبہ افراد گرفتار

بندھانی کالونی میں پولیس آپریشن، مشتبہ افراد گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاقت آباد بندھانی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ لائنزایریاسے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کی بندھانی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔آپریشن کے دوران زیرحراست افراد کے رشتہ داروں نے لیاقت آباد تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا ہے۔دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق لائنز ایریا تانگہ اسٹاپ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر