نواز شریف کل پھولنگرمیں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

نواز شریف کل پھولنگرمیں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

لاہور(نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے آبائی شہرپھولنگرمیں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا پھولنگر میں شاندار استقبال کیا جائیگا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کسی قسم کی کو ئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے دن رات کو شاں ہیں۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں ، رانا محمد اسحاق خاں اور دیگر بھی موجود تھے۔

جلسہ عام

مزید : پشاورصفحہ آخر