کراچی،اینٹی کرپشن کی کارروائی ،ٹی ایم او سمیت متعدد گرفتار

کراچی،اینٹی کرپشن کی کارروائی ،ٹی ایم او سمیت متعدد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔اینٹی کرپشن نے جمعہ کے روز شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپا مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے انسپکٹر زاہد حسین میرانی کی سربراہی میں کاروائی کر کے دفتر میں موجود ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی کہ عملے سے کرپشن کی شکایات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن نے کاروائی کر کے سابق ٹی ایم او گھوٹکی فیصل میمن کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی نے کہا کہ ملزم پر تعلقہ میونسپل گھوٹکی میں سرکاری فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مزید کہاکہ ملزم کے خلاف کورٹ نے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہوئے تھے۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن نے کاروائی کر کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کندھ کوٹ کو گرفتار کرلیا۔ مفرور ملزم حضور بخش برڑو کو لاڑکانہ سے کامیاب کاروائی کر گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے خلاف بڑے پیمانے پر کرپشن کی شکایات تھیں۔ ایک اور کاروائی میں اینٹی کرپشن نے ٹھری میرواھ میں پراویشنل ہائے ویز ڈپارٹمنٹ کے دفتر پر بھی چھاپا مار کر متعلقہ ریکارڈ ضبط کر لیا۔ جس کی اسکروٹنی کے بعد زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر