دہشتگردی کے شکار ملکوں کے شہری امر یکہ داخل نہیں ہونے دوں گا، ٹرمپ

دہشتگردی کے شکار ملکوں کے شہری امر یکہ داخل نہیں ہونے دوں گا، ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منتخب ہو گئے تو دہشتگردی کے شکار ملکوں کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ بند کر دینگے،امریکی عوام کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار نہیں ہونے دینگے۔ریاست اوہائیو میں ٹرمپ سرگرم نظر آئے اور انھوں نے اپنی فتح کے عزم کا اظہار کیا۔یہاں انھیں کلنٹن پر ایک فیصد پوائنٹس سے برتری حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ "اولین ووٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ لوگ جائیں اور ووٹ ڈالیں، ہم اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ٹرمپ نے ٹولیڈو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ میں نئی قیادت کا وقت ہے۔"ہم انہی لوگوں کو بار بار منتخب کر رہے ہیں جو پہلے جیسی غلطیاں ہی کرتے آرہے ہیں۔انھوں نے ایک بار پھر اپنی حریف کلنٹن کو "جھوٹا اور بدعنوان" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو وہ تمام امریکیوں کے حق کے لیے لڑیں گے۔صدر منتخب ہوکر تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ بند کر دوں گا۔انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکی عوام کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار نہیں ہونے دوں گا اور دہشت گردی کا شکار ممالک سے لوگوں کے امریکا امیگریشن کا پروگرام معطل کردیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول